شاہی قلعہ، اقبال پارک، شالامارباغ جیسی تاریخی عمارتوں کا تنظیمی کنٹرول والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کو منتقل کردیا گیا ۔ لاء اینڈ پارلیمنٹری آفیئرز ڈیپارٹمنٹ نے اختیارات محکمہ آثارقدیمہ سے واپس لے کر والڈ سٹی کو دے دیے ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
لاء اینڈ پارلیمنٹری افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق تاریخی عمارتیں آرکیالوجی ڈیپارنمنٹ سےوالڈسٹی اتھارٹی کومنتقل ہوگئیں، شاہی قلعہ،اقبال پارک،شالامارباغ کےاستعمال کےرولزجاری کردیئےگئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عمارتوں کےاستعمال کاطریقہ کار،سیاحوں کےداخلےکی ذمہ داروالڈسٹی ہوگی۔ تجاوازت کاخاتمہ اورخوبصورتی کافیصلہ والڈسٹی اتھارٹی کرےگی۔ طلبہ اورمطالعاتی دورےپرآنےوالےافرادکورعایتی ٹکٹ دی جائےگی۔ مذکورہ عمارتوں میں پروگرام کےانعقادکی منظوری والڈسٹی اتھارٹی دےگی۔






















