وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقا ت کی جس دوران فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے بھی شرکت کی، وزیراعظم نے آذربائیجان کی حکومت اورعوام کو یوم فتح پر مبارکباد دی ۔ تجارت،سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا دو رورزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، باکو ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے اوّل نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیووف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر بھی شریک تھے۔ شہباز شریف نے آذربائیجان کی حکومت اورعوام کو یوم فتح پر مبارکباد دی ۔ ملاقات کےدوران پاک آذربائیجان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ تجارت،سرمایہ کاری، توانائی، روابط اور دفاع کےشعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہو گیا۔
وزیراعظم نےآرمینیا کےساتھ تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے پر صدرعلیووف کوسراہا، صدرالہام علیووف نےمنصفانہ جدوجہد میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت پرپاکستان کا شکریہ اداکیا۔ جنوبی ایشیامیں علاقائی استحکام کوفروغ دینےمیں پاکستان کےکردار کو بھی سراہا ۔ اعلامیے کے مطابق آرمینیا کیخلاف کاراباخ کی آزادی کی تاریخی فتح کی یادمیں منائی جارہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کی فتح کشمیراورفلسطینی عوام کیلئےایک امیدکی کرن ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیووف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔






















