سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
اعلان کے مطابق چریتھ اسالانکا ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ داشن شناکا نائب کپتان ہوں گے، ان فٹ دلشان مدوشانکا ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے لیے بھانوکا راجاپاکسا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ فاسٹ بولر اشان مالنگا کو ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی اسکواڈ دونوں میں شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز 11 نومبر سے شروع ہوگی، جبکہ تین ملکی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کا آغاز 17 نومبر سے کیا جائے گا۔





















