پاکستان نے بھارت کی ایٹمی پروپیگنڈا مہم مسترد کر دی، ترجما ن دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے صدر ٹرمپ کے ایٹمی تجربات سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، بھارت کا یہ اقدام ’’حقائق سے انحراف اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا‘‘ ہے، بھارت نے امریکی صدر کے بیان کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہناتھا کہ پروپیگنڈا کا مقصد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جھوٹی کہانیاں گھڑنا ہے، امریکی حکام اس معاملے پر اپنا مؤقف واضح کر چکے ہیں، پاکستان کا ایٹمی پروگرام مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت چلتاہے، نظام میں جامع برآمدی کنٹرولز اور عالمی عدمِ پھیلاؤ کے اصولوں پر عملدرآمد شامل ہے۔
ترجمان کا کہناتھا کہ خفیہ یا غیرقانونی ایٹمی سرگرمیوں کےبھارتی الزامات بے بنیادا ور بدنیتی پر مبنی ہیں، بھارت کا ایٹمی تحفظ اور سلامتی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے، گزشتہ کئی دہائیوں کے واقعات بھارتی ایٹمی تنصیبات کی کمزور حفاظت کو ظاہر کرتےہیں، بھارت میں ایٹمی مواد کی منظم بلیک مارکیٹ علاقائی وعالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، عالمی برادری بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے واقعات کا نوٹس لے۔






















