کوئٹہ اور گردونواح میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس گزشتہ رات معطل کی گئی تھی جس سے شہریوں اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
ادھر چمن میں بھی موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سروس کی بحالی مرحلہ وار کی جا رہی ہے تاکہ صارفین کو بہتر کنیکٹیویٹی فراہم کی جا سکے۔






















