سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج مستحکم ہیں۔
جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے پر برقرار رہی۔
رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 5112 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4007 ڈالر پر برقرار رہا۔





















