وزیراعظم سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو روانہ ہوگئے۔ شہبازشریف آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو دورے کی دعوت آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف صدر الہام علیوف سے ملاقات بھی کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔ توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی روابط پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔





















