گھوٹکی میں دو برادریوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔
گھوٹکی کے علاقے رونتی میں دو برادریوں کے درمیان خونریز تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ واقعہ ایک سال قبل کچے کے علاقے میں ہونے والے قتل کے بدلے میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق شر برادری کے درجنوں مسلح افراد نے سیلرو برادری کے گاؤں پر حملہ کردیا۔ دونوں گروہوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے سے جاری ہے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین زخمی اسپتال میں دم توڑ گے۔ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سیلرو گروپ کے افراد نے کچے کے ایک رہائشی کو قتل کیا تھا، جس کے بعد دونوں برادریوں کے درمیان کشیدگی جاری تھی۔ آج شر برادری کے مسلح افراد نے بدلہ لینے کے لیے سیلرو برادری کے گاؤں پر حملہ کردیا۔






















