وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک، افغان مذاکرات مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے اور دراندازی ہوتی رہی تو فوجی آپشن آخری حل ہوگا تاہم مذاکرات میں پیش رفت کا امکان کسی صورت رد نہیں کیا جا سکتا۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگرسرحد پار سے دراندازی جاری رہی تو پاکستان اپنی سلامتی یقینی بنائے گا۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہےکہ افغان سرزمین سے دراندازی بند ہو۔ افغان طالبان حملے بند ہونے کی تحریری طور پر ضمانت نہیں دینا چاہتے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کا کابل پر اثرورسوخ ہے وہ نہیں چاہے گا مذاکرات کامیاب ہوں۔ بھارت کی خواہش ہے وہ پاکستان کو دہشت گردی میں الجھائے رکھے۔






















