بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کردی
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی سے علیمہ خان کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد گرفتاری یا وارنٹ کی تعمیل کرانےکیلئےپولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے تھی۔
پولیس کے ڈی ایس پی سی اظہر شاہ نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی ،علیمہ خان نے فیکٹری ناکے پر وکیل کے ہمراہ وارنٹ پر دستخط کئے،علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری اے ٹی سی راولپنڈی نے 26 نومبراحتجاج مقدمہ میں جاری کررکھےہیں۔






















