مینگورہ شہرسمیت مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے ہر سو سفیدی چھا گئی۔
بالائی علاقوں میں بارش سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،ژالہ باری سےکھڑی فصلوں کو شدیدنقصان پہنچا ہے،خیبرپختونخوا کےمختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا،صوبے کے مختلف علاقوں میں 5 نومبر تک وقفےوقفے سے بارشوں وبرفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔






















