صدر آئی پی پی اور سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔
ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ میگا ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
بھارتی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست تھی، فائنل میں شکست کے نتیجے میں روہت الیون کے ٹائٹل کے خواب چکنا چور ہوگئے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں کہا ہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کا چھٹی بار چیمپئن بننے پر آسٹریلیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا چھٹی بار چیمپئن بننے پر آسٹریلیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) November 19, 2023
بھارت نے احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 240 رنز بنائے تھے، آسٹریلوی ٹیم نے ہدف 43 اوورز میں 4 وکٹوں پر بآسانی پورا کرکے میگا ایونٹ چھٹی مرتبہ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔