انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کے 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے، 47 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کینگروز نے 40 اوورز میں 225 رنز بنالئے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں احمد آباد میں مد مقابل تھیں، اسٹیڈیم میں سوا لاکھ شائقین نے فیصلہ کن معرکہ دیکھا۔
آسٹریلیا نے 241 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر 42 گیندیں قبل حاصل کرلیا، ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جسمیں 4 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے، مارنس لیبوشین 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
آسٹریلوی بیٹرز میں ڈیوڈ وارنر 7، مچل مارش 15، اسٹیو اسمتھ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گلین میکس ویل نے 2 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ اپنے نام کیا ہے، بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست تھی، اس نے گروپ کے 9 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔
آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرایا، کینگروز نے 1987، 1999، 2003، 2007، 2015 اور اب 2023 میں مینز ورلڈکپ جیتا ہے جبکہ بھارتی ٹیم نے 1983 اور 2011 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
فائنل معرکے میں آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
Australia won the toss and opted to bowl in the #CWC23 final 🏏
Who will take the trophy home after seven weeks of exciting cricket ❓#INDvAUS 📝: https://t.co/nUQ2tVaQzs pic.twitter.com/HjNsRDfAym
— ICC (@ICC) November 19, 2023
بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 240 رنز بنائے ، اوپنر شبمن گل 4 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان روہت شرما نے 47 رنز کی اننگ کھیلی اور شریاس ائیر صرف 4 رنز بنا سکے۔
بھارت کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ویرات کوہلی تھے جنہوں نے 54 رنز کی اننگ کھیلی۔
9⃣th FIFTY-plus score in #CWC23! 👏 👏
— BCCI (@BCCI) November 19, 2023
7⃣2⃣nd FIFTY in ODIs! 👌 👌
Virat Kohli continues his impressive run of form as #TeamIndia move past 130 in the #Final.
Follow the match ▶️ https://t.co/uVJ2k8mWSt#MenInBlue | #INDvAUS pic.twitter.com/TMYYiJNeja
بھارتی ٹیم کا پانچواں نقصان 178 رنز کے مجموعے پر ہوا جب رویندر جڈیجہ 9 رنز کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے جبکہ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کے ایل راہول تھے جو 66 رنز بناسکے۔
میزبان ٹیم کا ساتواں نقصان 211 رنز پر ہوا جب محمد شامی 6 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ آٹھویں وکٹ 214 رنز پر گری اور جسپریت بمراہ صرف ایک سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
دیگر دو بیٹرز میں کلدیپ یادیو 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد سراج نے ناقابل شکست 9 رنز کی اننگ کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تین، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ویرات کوہلی کو ایونٹ میں 3 سنچریاں اسکور کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بھارتی سکواڈ : کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، سوریہ کمار یادو، رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ، محمد شامی، کلدیپ یادو اور محمد سراج۔
🚨 Toss & Team News from Narendra Modi Stadium, Ahmedabad 🚨
— BCCI (@BCCI) November 19, 2023
Australia have elected to bowl against #TeamIndia in the #CWC23 #Final.
A look at our Playing XI 👌
Follow the match ▶️ https://t.co/uVJ2k8mWSt#MenInBlue | #INDvAUS pic.twitter.com/433jmORyB3
آسٹریلوی سکواڈ : کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، سٹیون سمتھ، مارنس لیبوشگن، گلین میکسویل، جوش انگلیس، مچل سٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔
اہم مقابلے میں دونوں ٹیموں کی جانب سے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ پچ بہت خشک لگ رہی ہے اور ڈیو کی وجہ سے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے تاہم، اب کوشش کریں گے کہ بڑا ٹوٹل کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فائنل میچ میں کپتانی کرنا خواب جیسا ہے۔
پہلے میچ سے فائنل تک بھارت نے کسی بھی ٹیم کو قریب پھٹکنے نہیں دیا اور مسلسل دس میچز جیت کرخوب دھاک بٹھائی ہے جبکہ میزبان ٹیم اب فیصلہ کن معرکہ سر کرنے کے لیے بھی پرجوش ہے۔
دوسری طرف پانچ بار کی عالمی چیمپین آسٹریلیا آٹھویں بار فائنل کھیل رہی ہے جس نے رواں ایونٹ میں ابتدائی دو شکستوں کے بعد مسلسل آٹھ فتوحات حاصل کی ہیں۔
فاتح ٹیم کو 4 ملین ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنر اپ کو 2 ملین ڈالرز دئیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کبھی کینگروز کو شکست نہیں دے سکی ، لیکن رواں ایونٹ میں ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔