بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں ہونیوالے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آور بارودی مواد کی ترسیل و تنصیب کے دوران دھماکے کا شکار ہوئے۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق ہوشاب میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حملہ آور بارودی مواد کی ترسیل و تنصیب کے دوران دھماکے کا شکار ہوئے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے افراد کی شناخت نبی داد، شاہجہان اور عادل کے نام سے ہوئی ہے، تینوں حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جو ضلع کیچ میں ہونیوالی متعدد دہشتگردی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لاشوں کو لیویز تھانہ ہوشاب کے حوالے کردیا گیا، دھماکے میں ہلاک ہونیوالے تینوں افراد کا تعلق بالگتر سے تھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔