لاہور کی مقامی عدالت نے رشوت لینے کے مقدمے میں این سی سی ائی اے کے افسران کا مزید تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ، ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان سے 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ریکورکرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے آیف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے لاہورنے تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کےبعد سرفرازچوہدری سمیت چھ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ایف آئی اے نے ملزمان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی اور بتایا کہ ملزم علی رضا سے ستر لاکھ ریکور کئے گئے۔ملزم زوار سے نو لاکھ برآمد کئے گئے ۔ایف آئی اے نے رپورٹ میں بتایا کہ ملزم یاسر گجر سے انیس لاکھ ریکور کئے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض سے چھتیس لاکھ اڑتالیس ہزارریکور کئے گئے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سے ایک کروڑپچیس لاکھ اڑتالیس ہزارریکور کئے گئے ایف آئی اے لاہور نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے ملزمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دیتے ہوئے تین نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔






















