ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک ایک نمایاں کشمیری رہنما ہیں، یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت کا فیصلہ باعث شرم ہے، افغان سفیر سردار احمد شکیب کا بیان سفارتی آداب کے منافی ہے، غیرقانونی افغانوں کی وطن واپسی پر سہولتیں دے رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ معاملہ عوام میں لے جانا سفارت کاری کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، ترکیہ کی وزارت خارجہ کے مشترکہ اعلامیہ پر کوئی اعتراض نہیں ، ہم مذاکرات کے حوالے سے ترکیہ اور قطر کے کردار کو سراہتے ہیں، جارحیت کے دوران پاکستانی فوجیوں کے جسد خاکی کی توہین ناقابل برداشت ہے، توقع ہے پاک افغان طالبان مذاکرات میں یہ معاملہ بھی اٹھایا گیا ہو گا، ان مذاکرات کی اندرونی معاملات سے ابھی پوری طرح آگاہ نہیں ہوں، غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے عرب ممالک سے مل کر کام کررہے ہیں، طورخم سرحد کھولنے کے حوالے سے کسی منصوبے سے آگاہ نہیں، پاک افغان سرحدیں کھولنے کا بہتر جواب وزارت داخلہ ہی دے سکتی ہے۔






















