وزیر دفاع خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور نیتالی اے بیکر نے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک امریکاتعلقات باہمی احترام،استحکام اورخوشحالی کےمشترکہ مقاصد پرمبنی ہیں۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں، ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
فریقین نے ایک پرامن، مستحکم اور محفوظ افغانستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس سے پیدا چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں جانب سے دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔



















