ضلع جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے موہال میں بااثر زمیندار نے بےزبان مخلوق پر ظلم کی انتہاکردی۔
تفصیلات کےمطابق موہال میں بااثر زمیندار نےساتھی کے ساتھ ملکر کلہاڑی کےوارسےگائےکی ٹانگ کاٹ دی
پولیس کے مطابق گائےشدید زخمی حالت میں کھیتوں سے ملی ہے جس کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
پولیس کے مطابق گائےکو کھیتوں میں داخل ہونے پر ظلم کا نشانہ بنایا گیا،تھانہ دینہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے۔



















