امریکا نے منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو اور وزیرداخلہ سمیت چار رہنماؤں پر پابندیاں عائد کردیں۔
امریکی وزیرِخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نےایک بیان میں کہاجب سےصدرگستاوو پیٹرو اقتدار میں آئے ہیں،کولمبیا میں کوکین کی پیداوارکئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،جس نےامریکا کو بھردیا ہے،صدر پیٹرو نےمنشیات کےکارٹیلزکوپنپنےدیا اورانہیں روکنےسےانکارکیا،صدرٹرمپ اپنےملک کے تحفظ کے لیےمضبوط اقدام کر رہے ہیں،واضح کررہے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین پر منشیات کی اسمگلنگ ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
صدرپیٹرو نےایکس پر اپنےردِعمل میں کہاانہوں نےدہائیوں تک منشیات کی اسمگلنگ کےخلاف لڑائی لڑی اوراسی جدوجہد کےنتیجے میں کوکین کا استعمال کم کرنےمیں مدد ملی،یہ مکمل تضاد ہے،مگرہم ایک قدم بھی پیچھےنہیں ہٹیں گے، اور کبھی جھکیں گے نہیں۔
ان پابندیوں کےتحت صدرپیٹروکو اُن عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہےجن پرامریکا نے پابندیاں عائدکررکھی ہیں،جن میں وینیزویلا کےصدرنیکولس مادورو،روس کےصدر ولادیمیر پیوٹن اوردیگر شامل ہیں۔





















