پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہییں۔
اپنے بیان میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے اور پیپلز پارٹی اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور 8 فروری کو ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور انتخابات وقت پر ہونے چاہییں۔