وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان اور سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری سے الگ الگ ان کی رہائش گاہ جا کر ملاقاتیں کیں جس میں ماضی قریب میں رونماہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقاتوں میں علمائے کرام نے مختلف مسائل کے بارے اپنا موقف پیش کیا، وزیرداخلہ نے علمائے کرام کے مؤقف کو سنا اور تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، ملاقات میں بہت جلد اسلام آباد میں تفصیلی نشست کے اہتمام، تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق کیا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ مدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی، فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کے لیے ہر وقت موجود ہو گا۔
ملاقاتوں میں سندھ کے وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ اور ضیاء الحسن لنجار بھی شریک تھے۔






















