شہداد کوٹ میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شام کو تھانہ سجاول جونیجوکی حدود میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد مقتول کے ورثا نے ملزمان پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد مارے گئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فریقین میں پرانی دشمنی چل رہی ہے۔
ایس ایس پی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے پر تھانہ سجاول جونیجو کے ایس ایچ او کو معطل کرکے کردیا۔





















