تین سال تک کنڑیکٹ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد چیف جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
گلگت بلتستان کونسل کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان وچیئرمین گلگت بلتستان کونسل نے گورنرگلگت بلتستان کی مشاورت سے جسٹس سردار محمد شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی 5 نومبر سے مؤثر ہوگی جو کہ 70 سال کی عمر مکمل ہونے تک برقرار رہے گی ۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان 3 سال تک گلگت بلتستان میں عدالت عظمیٰ سپریم اپیلٹ کورٹ میں بطور کنٹریکٹ چیف جسٹس فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
آج انکی مدت مکمل ہوئی ۔ نئی تعیناتی کل سے ہوگی اور 70 سال کی عمر کی حد تک بطور چیف جج اپنے فرائض سر انجام دینگے۔




















