محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلا رکھا ہے، اجلاس میں محمد رضوان کو کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ ہو گا۔
قومی وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی سفارش پر ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے متعلق اجلاس بلایا گیا ہے، مشترکہ اجلاس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے کپتان کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے جبکہ شاہ آفریدی کو قیادت سونپنے کا امکان ہے۔






















