امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کردیں گے اور ممکنہ طور پر یہ عمل پُرتشدد ہو گا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہامشرق وسطیٰ کا دورہ انتہائی شاندار تھا،دورے میں بہت محبت ملی،جو پہلےکبھی نہیں دیکھی،میں نےمشرق وسطیٰ میں امن قائم کیاحماس غیرمسلح نہ ہوئی تو ہم دیں گے۔
امریکی صدر نےمزید کہا ہم نےمشرق وسطیٰ میں شاندار وقت گزارا، میرا خیال ہےکہ یہ کچھ ایسا نتیجہ دےگا،جوخاص طور پر مشرق وسطیٰ کے لیے ناقابلِ شناخت ہوگا،میں نے اس سے پہلے محبت کی یہ سطح نہیں دیکھی،میرا خیال ہےکہ اس کا تعلق مشرق وسطیٰ کی دلکشی سے ہے، کیونکہ میں نے دوسرےممالک کےساتھ بھی یہ کیا ہے، میں نے 7 جنگوں کومکمل طور پر رکوایا، انہیں بہت اچھا استقبال ملا۔






















