پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی قسط کیلئے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ، وزیرخزانہ کہتےہیں آئی ایم ایف کےساتھ رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مثبت اور تعمیری مذاکرات ہوئے، اسٹاف لیول معاہدے کے بعد 1.24 ارب ڈالر کی نئی قسط جاری ہوگی، معاہدہ رواں ہفتے مکمل ہونے کی توقع ہے، پاکستان رواں سال کے آخر تک پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرے گا، اگلے سال عالمی مارکیٹ میں کم از کم 1 ارب ڈالر کے بانڈ اجراء کا منصوبہ ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ یورو، ڈالر، سکوک سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، حکومت رواں مالی سال کےدوران نجکاری کےعمل میں تیزی لائے گی۔
پی آئی اے اور تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت میں پیش رفت ہوئی ہے ، پی آئی اے کے لیے پانچ ملکی و مقامی سرمایہ کار گروپس کی دلچسپی ہے، پی آئی اے کی فروخت سے دو دہائیوں بعد بڑی نجکاری متوقع ہے۔



















