سوئی نادرن کمپنی نے نئے آر ایل این جی گھریلو کنکشنز میں ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والے پرانے صارفین کو ترجیح دینے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے کہا کہ پرانے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والے صارفین ترجیح ہونگے، 2 لاکھ 45 ہزار صارفین کو بتا دیا، اضافی رقم جمع کرائیں۔
عامر طفیل کا کہنا تھا کہ صارفین بیان حلفی جمع کرائینگے ہم ایل این جی کنکشنز لے رہے ہیں، پرانی درخواستوں والے صارفین کو بھی ایل این جی پر شفٹ ہونے کا آپشن دینگے۔ پہلے سال 3لاکھ صارفین کو جبکہ پھر ہر سال 6لاکھ ایل این جی کنکشنز سالانہ ہدف ہے۔





















