لاہورہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافےکیخلاف درخواست ہوئی، عدالت نےوفاقی حکومت اوراوگرا سمیت دیگرحکام کو نوٹس جاری کردیئے۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیزشیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پرسماعت کی۔درخواست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کوچیلنج کیا گیا ہے،درخواست گزارتنظیم کے وکیل اظہرصدیق نے نشاندہی کی کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے لیکن ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہو رہا ہے،حکومت کے پاس قیمتوں کےتعین کا کوئی واضح قابل فہم اورشفاف طریقہ کارنہیں ہے اورعوام کو اُس فارمولے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا جاتا جس کے تحت ہرپندرہ روز بعد قیمتوں میں رد و بدل کیا ہوتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافے ہوگا،عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔



















