بلوچستان کے ضلع قلات میں لانگو قبائل اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق واقعہ قلات کے نواحی علاقے کلی کورکی میں پیش آیا، جہاں لانگو قبائل اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جھڑپ میں 5 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں لانگو قبیلے کا بالاچ خان ولد سعداللہ شامل ہے، جبکہ زخمیوں میں نصراللہ لانگو اور راہ گیر اللہ داد سمالانی شامل ہیں۔
لیویز کے مطابق ہلاک ہونے والے چار نامعلوم مسلح افراد سے 3 دستی بم برآمد ہوئے ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔






















