امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقا میں جی 20 سمٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا جنوبی افریقا میں جی 20 اجلاس رکھنا شرمناک ہے،جنوبی افریقا میں یورپی نژاد شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے،ان کی زمینیں ضبط کی جارہی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا جی 20 اجلاس میں کوئی امریکی عہدیدار شریک نہیں ہوگا، خیال رہے کہ جنوبی افریقہ میں جی 20 سربراہی اجلاس 22 نومبر سے 23 نومبر تک ہونے والا ہے۔




















