پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہوگیا،5 ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے اسکالرشپ دی جائے گی۔
آئی ٹی گریجویٹس مارکیٹ کےمطابق اسکلز اورٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل کرسکیں گے ،4 سال میں ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے آئی ٹی گریجوایٹ آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کرترقی کی نئی راہوں پرگامزن کر رہے ہیں،نواز شریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔





















