بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار،سعودی حکومت نے سخت پابندی عائد کردی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج اورانہیں صحتمندی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ دینے والے خبردارہوشیار ہوجائیں،سعودی حکومت نے سخت پابندی عائد کردی،بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔
سعودی وزارت صحت کی ہدایات کےمطابق عازمین حج 2026 کیلئےطبی شرائط میں کینسر،دل،گردوں، پھیپھڑوں،جگر،رعشہ،نفسیاتی امراض،کمزور یادداشت،ضعیف مریض شامل ہیں،اس کے علاوہ حاملہ خواتین،کالی کھانسی،تپ دق،وائرل ہیمرج بخار والےبھی حج نہیں کرسکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کےمطابق جعلی یا غلط سرٹیفکیٹ دینےوالےڈاکٹر کیخلاف بھی کارروائی ہوگی،بیمار عازم حج کو ڈی پورٹ کیاجائے گاجس کے اخراجات بھی مریض کو خود ادا کرنا ہوں گے،سعودی حکام کی مانیٹرنگ ٹیمیں عازم حج کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی درستی کی تصدیق کریں گی۔
وزارت مذہبی امورکا کہنا ہےکہ مقررہ بنیادی صحت کے حامل افراد ہی سفر حج پر روانہ ہوں گے،میڈیکل افسر بیمارعازمین کو حج پر روانگی سےروکنےکا مجاز ہوگا۔






















