ٹرمپ انتظامیہ اور ہارورڈ یونیورسٹی کے درمیان طویل عرصے سے جاری اختلافات ختم ہوگئے۔
ہارورڈ یونیورسٹی حکومت کو پچاس کروڑ ڈالرادا کرنے پر رضا مند ہوگئی،جس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا،یہ رقم اے آئی اور طبی شعبے میں تحقیقاتی مراکز کے قیام میں پر خرچ ہوگی۔
غزہ جنگ کےخلاف احتجاج اور صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سےاختلاف پر امریکی حکومت نے ہارورڈ یونیورسٹی کےدو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کےفنڈز اور گرانٹس روک دیےتھےجس کے باعث تعلیمی ادارےکو مالی مشکلات کا سامنا تھا،فنڈز کی بحالی کے لیے یونیورسٹی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔





















