فلپائن کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکزجنوبی فلپائن کے ساحلی علاقے میں تھا اور زیرزمین گہرائی تقریباً 10 کلومیٹرتھی، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کئی شہروں میں عمارتیں لرزیں اور شہری گھروں اوردفاتر سے باہرنکل آئے۔
خبرایجنسی کے مطابق مقامی میڈیا کے مطابق جھٹکے کئی سیکنڈ تک جاری رہے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی تاہم حکام نے شہریوں کوالرٹ رہنے اورآفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظرمحتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔





















