سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن دوران بھارتی حمایت یافتہ 17خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کےٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن میں مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز،قانون نافذکرنے والےاداروں پر حملوں اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔ علاقےمیں مزیدخوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔






















