پولیس کے مطابق ڈی ایس پی مستونگ رفیق حمزہ مینگل سوراب کے قریب گزشتہ شام سے لاپتہ ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی رفیق حمزہ کی گمشدگی کی اطلاع ان کے ڈرائیور نے دی، ڈی ایس پی رفیق حمزہ سرکاری گاڑی سمیت لاپتہ ہیں۔
ڈی ایس پی گزشتہ روز حب سے مستونگ کیلئے روانہ ہوئے تھے، سوراب کے بعد رابطہ نہیں ہوا، ڈی ایس پی سے گزشتہ شام ساڑھے 5 بجے کے بعد سے رابطہ نہیں ہوا۔






















