پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان 15ستمبر سے 27 ستمبر تک ہونے والی مشترکہ مشق “دروژبا ایٹ‘‘ اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی ۔ مشترکہ تربیتی مشق میں توجہ بنیادی طور پر انسداد دہشتگردی پر مرکوز ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے نائب چیف آف جنرل اسٹاف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ مشترکہ سے متعلق تقریب میں روس کی جانب سے سینئر فوجی حکام بھی شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت اورعسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز سے متعلقہ مہارت و تکنیکی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ یہ مشترکہ مشق دوطرفہ عسکری تعلقات اور پیشہ ورانہ تعاون کےفروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔






















