اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کا پاکستان سمیت مسلم ممالک نے بائیکاٹ کیا۔
نتین یاہو کی تقریر کے دوران ہال خالی تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم ہال خالی دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے۔ نیتن یاہو نے خطاب میں غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا اور گریٹر اسرئیل کا گھناؤنا منصوبہ بھی پیش کیا۔ کہا حماس ہتھیار ڈال دے توغزہ میں جنگ بندی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب غزہ سٹی میں اسرائیل کی پناہ گزین کیمپوں پربمباری سے 24 گھنٹے میں 47 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا کی تعداد 65 ہزار 549 ہوگئی۔
امریکی صدر ٹرمپ کہتے ہیں غزہ پر معاہدہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کا معاہدہ بہت قریب ہے ۔ ہم غزہ کا معاملہ ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ اسرائیل اور حماس کے یرغمالیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں ۔ معاہدہ جلد ممکن ہے۔






















