پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے سری لنکا کے خلاف کھیلنے والی پلیئنگ الیون برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی کپتان کے ہمراہ میٹنگ ختم ہوگئی،پاکستان ٹیم کی آج پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں،میٹنگ میں مینجمنٹ نے سری لنکا کے خلاف کھیلنے والی پلیئنگ الیون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
دوران میٹنگ ہیڈ کوچ وکپتان نےکھلاڑیوں کودلیرانہ اندازاپنانےکی ہدایت کی،ہیڈکوچ نےگفتگو کرتےہوئےکہا پاکستان ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان مکمل فٹ ہیں،ہم ایشیاء کپ جیتنے آئےہیں،فائنل میں سرخرو ہوں گے۔
ہیڈکوچ نےصائم ایوب کو پچھلےمیچزبھول کرکھیلنےکی ہدایت کرتے ہوئےکہاہمیں ماضی کے میچز کا سوچنا ہی نہیں۔





















