میئر لندن صادق خان نےامریکی صدر ٹرمپ کو خود پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئےکہا مجھے دنیا کے سب سے بہترین شہرکا میئر ہونے پرفخر ہے،ٹرمپ نسل پرست اور اسلامو فوبک ہیں۔
میئر لندن صادق خان نے اپنے بیان میں کہا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سر پر سوار ہوں،لندن ثقافت،سرمایہ کاری اورسیاحت کے شعبوں میں دنیا کا نمبر ون شہر ہے،امریکی شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد نے میرے دور میں لندن کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان کو بدترین میئر قرار دیدیا
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئرصادق کو بدترین میئر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لندن میں جرائم کی شرح بہت زیادہ ہے،ایک عرصہ سے میئر لندن کو پسند نہیں کرتا، میئر لندن کا دنیا کے بد ترین میئرز میں شمار ہوتا ہے۔





















