وزیراعظم شہبازشریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پرنیویارک میں ہوئی،دوران ملاقات وزیراعظم نےپاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہاآئی ایم ایف کیساتھ شراکت داری کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے،آئی ایم ایف کی جانب سےپاکستان کی بروقت حمایت کوسراہتےہیں
پاکستان کا آئی ایم ایف کیساتھ3 ارب ڈالرکااسٹینڈبائی ارینجمنٹ،7 ارب ڈالر توسیعی فنڈ اور 1.4 ارب ڈالر کی آر ایس ایف شامل ہے۔






















