پاکستان میں پولیو کا پھیلاؤ رک نہ سکا اور سندھ کے ضلع حیدر آباد میں نیا کیس سامنے آ گیا۔
قومی ادارہ صحت نے حیدر آباد میں ایک بچے کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔نئے کیس کے بعد رواں سال پاکستان بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی۔
سندھ میں اب تک 7 اور خیبر پختونخوا میں 18 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔




















