لاہور کی نجی یونیورسٹی میں بلڈنگ سےچھلانگ لگانے والی طالبہ کو جنرل اسپتال سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز منتقل کر دیا گیا۔
پنز میں طالبہ کی ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا،پیرکےروزطالبہ کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کیےجانےکاامکان ہے۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق طالبہ نے ہوش میں آنے کے بعدغذا لینا شروع کردی،طالبہ کو وینٹی لیٹر کے بعد مصنوعی آکسیجن کی سپلائی بھی بندکردی گئی۔





















