جناح اسپتال میں بلڈ کلچر وائلز زائد المعیاد نکلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
مریضوں کی شکایات پرجناح اسپتال انتظامیہ نے لیب کا دورہ کیا،جناح اسپتال انتظامیہ نے پیتھالوجی لیب سےزائد المعیادوائلز برآمدکرلیں ہیں،2022 میں ایکسپائرہونیوالی وائلزپر 2025 کی ایکسپائری کے اسٹیکرز چسپاں کیےگئےتھے،وائلز 2025 کی تاریخ کے مطابق بھی ایکسپائر مگر مریضوں کو دی گئیں۔
ذرائع کےمطابق تین سال قبل زائد المعیاد بلڈکلچر وائلزجناح اسپتال میں استعمال ہوتی رہیں،جناح اسپتال کی لیب میں روزانہ100سے زائد بلڈ کلچر ٹیسٹ ہوتے ہیں۔
پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرطیبہ وسیم کا کہنا ہےکہ زائدالمعیاد وائلزدینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی،زائدالمعیاد وائلز سے مریضوں کی غلط تشخیص ہوئی۔





















