غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت تھم نہ سکی،صہیوبی فوج کی تازرہ کارروائیوں میں مزید 50 فلسطینی شہیدہوگئے،شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 900 سے تجاوز کر گئی۔
غزہ سٹی پراسرائیلی فوج کی تباہ کن بمباری جاری ہے،قابل رہائش عمارتوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے،صیہونی فوج نے مزید کئی ٹاورز کو میزائل مار کر زمین بوس کردیا،چند دنوں کے اندر 3 لاکھ 20 ہزار فلسطینی غزہ سٹی سے نقل مکانی کرگئے،پناہ گزین کیمپوں میں جگہ کم پڑ گئی۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہےکہ اسرائیل نےغزہ میں آپریشن شروع کردیا ہے، جنگ بندی معاہدے کیلئے وقت بہت کم ہے،بہت ہی مختصر وقت میں معاہدہ طے پاسکتا ہے۔
مزیدکہاپہلی ترجیح یہی ہے کہ غزہ کا معاملہ مذاکراتی عمل سے ختم ہو،دنیا کا کوئی ملک اس تنازعے میں ثالثی کرسکتا ہے تو وہ قطر ہے۔





















