پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس796پوائنٹس بڑھ کر156181پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، آج اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کا دوسرا سب سےبڑا کاروباری حجم ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ1ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔
آئل اینڈ گیس، بینکنگ، پاورجنریشن اور ٹیکنالوجی کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی، آج مارکیٹ میں سوا43ارب روپے مالیت کے ایک ارب 35کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ شرح سود برقرار رہنا توقعات کے مطابق رہا،کمپنیز کے اچھے مالی نتائج مارکیٹ کو آگے لے جائیں گے۔
اے کے ڈی سیکیوریٹیز کے مطابق دسمبر 2025 تک مارکیٹ 165000 پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرسکتی ہے، اسٹاک ایکسچینج میں کے الیکٹرک کے رینٹل شارٹ ٹرم سکوک بانڈ لانچ کردیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں سکوک بانڈ کی لانچنگ تقریب سے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعہ کمپلائنٹ بانڈ میں عام انویسٹرز سرمایہ کاری اسلامی اصولوں پر انویسٹمنٹ کرسکیں گے۔





















