فرانس نے شام کے صدر بشار الاسد کی گرفتاری کیلئےعالمی وارنٹ جاری کر دیئے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس میں عدالتی ذرائع اور مدعی کے حوالے سے بتایاگیا کہ بشار الاسد کے خلاف وارنٹ کا اجرا 2013 میں سیاسی مخالفین پر مشتبہ کیمیائی حملے کرنے کی وجہ کیا گیاہے۔
رپورٹس کے مطابق دعویٰ کے مطابق شامی صدر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دیکراور معاونت کی صورت میں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ان حملوں میں دمشق کے قریب کم سے کم 1400 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔