شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے نئی جوہری پالیسی پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
کم جونگ ان نے اپنےبیان میں کہا شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرےگا،روایتی فوج کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائےگا،نئی جوہری پالیسی کا اعلان آئندہ پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا،کم جونگ ان نے پیانگ یانگ میں آرمی ڈرلزکا دورہ کیاہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ میں شمال کوریا سےمتعلق ہوش ربا انکشافات کیےہیں،شمالی کوریا کی حکومت سزائےموت پرعملدرآمد میں تیزی لارہی ہے،جہاں وہ غیرملکی فلمیں،ٹی وی دیکھنے پر لوگوں کوسزائےموت دےرہا ہے،گزشتہ ایک دہائی میں کم جونگ ان نےاپناکنٹرول مضبوط کیا ہے،شہریوں کو جبری مشقت کا نشانہ بنایا،اقوام متحدہ ہیومن رائٹس آفس کی رپورٹ 300شمالی کوریائی باشندوں کے انٹرویوزپرمبنی ہے۔





















