نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسموگ پورے خطےکیلئےمشکلات کاباعث بن رہی ہے،اس کی وجہ سےفضائی آلودگی میں اضافہ ہورہاہے،لہٰذااسموگ کی وجہ سے اس ہفتے اسکول اور دفاتر بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اسموگ سے پیدا ہونے والی صورتحال بارے اہم فیصلے کیے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:۔لاہور ہائیکورٹ کی ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسموگ کی وجہ سے اس ہفتے اسکول اور دفاتر بند رہیں گے ۔ لاہور میں روزانہ چار سو کلومیٹر کے ایریا پر پانی کا اسپرے کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ مصنوعی بارش کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سےفصلیں جلائےجانےکی شرح10 جبکہ بھارت کی جانب سےفصلیں جلانےکی شرح90فیصد ہے،کسانوں کیلئےجدید مشینری خریدرہےہیں،جبکہ موسمیات کےحوالےسےکمیشن اورمخصوص لیبارٹری قائم کرنےکافیصلہ کیاہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور کے تمام پیٹرول پمپس کےمعیارکوچیک کیاجائے گا،مستقبل میں الیکٹرک بائیکس متعارف کرانےکافیصلہ کیاگیاہے۔