لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے حوالے سے کیس کی سماعت کےدوران جسٹس شاہد کریم کی ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ اسموگ لاہور کا مسلہ نہیں رہا،اسموگ پورے پنجاب کا مسلہ بن چکا ہے۔ہفتے کے روز تمام سکول کالجز کوبند کریں،سرکاری اور نجی اداروں کو ہفتے کے دو روز ورک فورم ہوم کرنا ہوگا۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا ہفتے کے روزسکول کالجز کا مکمل شٹ ڈوان ہونا چاہئے،ہم نے دوسال قبل یہ پالیسی اختیار کی تھی اس پر عمل کرنا ہوگا۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔